پاکپتن (خصوصی رپورٹ) قبولہ کے نواحی علاقہ عاشق آباد میں شارٹ سرکٹ کے باعث محمد رفیق کی دکان میں چارپائی بنانے والے وان(مونج) میں آگ لگ گئی، ریسکیو ٹیم اور فائر بریگیڈ بلدیہ کے عملہ نے آگ پر قابو پایا، آک لگنے کے باعث دکان میں پڑا لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔