پتنگ بازی کاسامان فروخت کرنیوالا پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ملت پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خونی کھیل پتنگ بازی کاسامان فروخت کرنیوالاملزم کوگرفتارکرلیاایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزم وسیم کو خفیہ اطلاع پر نیشنل بینک کالونی سے گرفتار کیا گیاملزم وسیم سے قاتل ڈور کی 12 چرخیاں اور درجنوں پتنگیں برآمد کر لی گئی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم وسیم کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔