لاہور (کرائم رپورٹر) ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 90فیصد اضافہ ہوا ،18لاکھ 97 ہزار سے زائد کے چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ، صوبہ بھر میں لاہور سر فہرست رہا۔ ٹریفک پولیس لاہور نے 6لاکھ 58ہزار سے زائد شہریوں کو بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر جرمانے کئے۔ ٹریفک پولیس گوجرانوالہ 1لاکھ 80ہزار،فیصل آباد 1 لاکھ 91ہزار، راولپنڈی نے 1لاکھ 63ہزار شہریوں کو بغیر لائسنس پر چالان ٹکٹ جاری کئے۔