1لاکھ17ہزارسیزائدڈرائیوزکوبغیرلائسنس گاڑی چلا نے پرجرمانے ،لائسنس اجرامیں 19فیصداضافہ
لاہور(کرائم رپورٹر)محفوظ پنجاب مہم کے تحت ٹریفک پولیس کی جانب سے بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں،حادثات کی روک تھام کے لیے 90 روزہ خصوصی مہم شروع کی گئی ہے ترجمان ٹریفک کے مطابق دوہفتوں میں1لاکھ17ہزارسیزائدڈرائیوزکوبغیرلائسنس گاڑی چلانیپربھاری جرمانے عائد کئے گئے،بغیرلائسنس گاڑی چلانیوالوں کیخلاف کارروائیوں میں11فیصداضافہ ہوا،بغیرلائسنس گاڑی چلانیوالوں کیخلاف کارروائیوں سے ریگولرلائسنس کی اجرامیں 19فیصداضافہ ہوا،لاء انفورسمنٹ سیگزشتہ3ماہ کیدوران حادثات میں مسلسل کمی ریکارڈہوئی ہیڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ صوبہ میں 90روزہ مہم کے دوران بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ تیزی سے جاری ہے،بغیرلائسنس گاڑی چلانیوالوں کیخلاف کارروائیوں کامقصدحادثات میں کمی لاناہے مہلک حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس ہرممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔