بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ

 گاڑی یا موٹر سائیکل بغیر ڈرائیونگ لائسنس چلانا جرم ہے:ڈی آئی جی ٹریفک
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء￿  کا عمل تیزی سے جاری ہے ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ 7 لاکھ 9 ہزار سے زائد شہریوں نے لائسنسنگ سہولیات سے استفادہ کیا، جن میں 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ ڈرائیونگ لائسنس جبکہ 2 لاکھ 23 ہزار سے زائد نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کییستمبر میں 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید کرائی، جبکہ 6 ہزار 904 شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبہ بھر میں بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف 90 روزہ خصوصی مہم جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گاڑی یا موٹر سائیکل بغیر ڈرائیونگ لائسنس چلانا جرم ہے اور اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔