بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیورز کا گھیرا تنگ

کریک ڈائون جاری ،لاہور میں ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد چالان
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے تمام اضلاع کے سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو بغیر لائسنس ڈرائیورز کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائیوں کی ہدایت کر دی۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال پنجاب بھر میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 8 لاکھ 30 ہزار سے زائد ڈرائیورز کے چالان کیے گئے، جبکہ لاہور ٹریفک پولیس نے ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد چالان کیے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے تمام اضلاع میں لائسنس چیکنگ مہم مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔ شہری جرمانوں اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے فوری ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں اور آن لائن پورٹل، خدمت مراکز اور لائسنس سینٹرز سے استفادہ کریں۔ قانون کی پاسداری سے ہی سڑکوں پر محفوظ سفر ممکن بنایا جا سکتا ہے۔