کم عمر ڈرائیورز کا گھیرا تنگ

کم  عمر ڈرائیور کی گاڑی یا موٹرسائیکل بھی بند کر دی جائے گی: سی ٹی او
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ آج اور کل کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے خلاف جنرل ہولڈ اپ کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ چالان کے ساتھ کم عمر ڈرائیور کی گاڑی یا موٹرسائیکل بھی بند کر دی جائے گی۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے واضح کیا کہ لرنر پرمٹ اور ایکسپائر لائسنس پر ڈرائیونگ کرنے پر 2 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔۔سی ٹی او عمارہ اطہر نے سرکل افسران سے کہا ہے کہ وہ اپنے زیر نگرانی کریک ڈاؤن کو یقینی بنائیں تاکہ کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے خلاف کارروائی مؤثر ہو سکے۔