اشرف نے ساتھیوں کے ہمراہ طاہرہ ،اسکے4سالہ بیٹے طیب کوچھریاں ماردیں، 5ملزموں نے جنید کوپھنداڈال کرماردیا
ساہیوال( خصوصی رپورٹ)قتل کی 2مختلف وارداتیں ،دیوار اونچی کرنے کی رنجش اور زمین کے تنازع پرقتل کی رنجش پر ملزموں نے خاتون سمیت 2افراد کوقتل کردیا،4سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا، حسین کالونی میں طاہرہ بی بی نے اپنے گھرکی دیوار اونچی کی تھی، جس کا اشرف وغیرہ کو رنج تھا ، اسی رنج میں اشرف ، اسکے بیٹے طلحہ اور 2نامعلوم ملزموں نے گھرکی دیوار پھلانگ کر طاہرہ بی بی اور اس کے 4سالہ بیٹے طیب کو چھریاں مارکر طاہرہ بی بی کو قتل اور طیب کو شدید زخمی کرکے فرار ہو گئے ، 61/4-Rمیں زمین کے تنازعہ پر قتل کے مقدمات عدالت میں زیر سماعت کی رنجش پر محمدطاہر وغیرہ 5ملزموں نے جبار شاہ کے بھتیجے سے کچی سڑک کی کھدائی پر توتکا ر ہوئی اورملزموں نے جنید اقبال پر تشدد کرکے اس کے گلے میں کپڑا ڈال کر گلا دبا کر قتل کردیا اور فرار ہو گئے ، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔