زمین تنازع پر فائرنگ،2خواتین سمیت 3افرادزخمی

بھائی کی فائرنگ سے زخمی بہن، بہنوئی ، ساس ہسپتال منتقل،تحقیقات شروع
پاکپتن(خصوصی رپورٹ) نواحی علاقے شاہو موڑ چن پیر روڈ پر زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد زخمی ہو گئے، تھانہ صدر کے علاقہ شاہو موڑ چن پیر روڈ کے قریب زمین کے تنازع پر بھائی کی فائرنگ کی زد میں آ کر بہن، بہنوئی اور اس کی 70 سالہ ساس زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 70 سالہ نواب بیگم، 40 سالہ نصرت بی بی اور 45 سالہ منظور شامل ہیں۔تینوں کو پیلٹ لگنے کے باعث آنکھ اور ٹانگ پر زخم آئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔