لاہور(کرائم رپورٹر) کاہنہ کے علاقے بوہگن گاؤں میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت تین افراد زخمی ہو گئے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق زخمی افراد زمین کا جائزہ لینے کے لیے موقع پر موجود تھے کہ مخالف فریق نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کر دیاملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں آصف نامی شخص کندھے اور کولہے پر گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا، جبکہ تشدد کے باعث ایک خاتون کے چہرے اور سہراب نامی شخص کے سر پر بھی چوٹیں آئیں۔ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کاہنہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین مرکزی ملزمان، اصغر، وقاص اور فیاض کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہیپولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں فریقین آپس میں رشتہ دار ہیں اور ان کے درمیان زمین کا تنازعہ کافی عرصے سے چل رہا تھاپولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ایس پی جہانداد اکرم کا کہنا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔