چکوال:زمین تنازع پر ماں ،بیٹے سمیت 3 افراد قتل

چکوال(خصوصی رپورٹ)تھانہ چوآسیدن شاہ پولیس چوکی بشارت کے گاؤں جھیک میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد قتل ہوگئے، مقتولین میں ماں، بیٹا اور ماموں شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق خاندانی رنجش پر دیور نے فائرنگ کرکے بھابھی، بھتیجا اور اسکے ماموں کو قتل کردیا۔ قتل ہونے والے افراد کے نام قیصر شاہ، انیس شاہ اور نبیلہ بتائے جاتے ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق تہرے قتل کی واردات کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ چوآسیدن شاہ اور پولیس چوکی بشارت کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔