طالبہ زینب نے پولیس کو محلے کے منشیات فروشوں کی اطلاع دی
لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقے میں منشیات فروشوں کی اطلاع دیناطالبہ کو مہنگا پڑ گیاملزمان نے طالبہ کے گھر میں گھس کر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،بتایا گیا ہے کہ زینب نامی طالبہ نے پولیس کو محلے کے منشیات فروشوں کی اطلاع دی،ملزمان نے طالبہ کے گھر گھس کرخواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایامتاثرہ خواتین نے الزام لگایا ہے کہ ہربنس پورہ کے اہلکاروں کی ملزمان سیملی بھگت ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر لیاگیا ہے اورملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔