اسلام آباد ، ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق،ایک زخمی

 مرنے والے خواتین کی شناخت اسما بی بی , کوثر کے نام سے ہوئی زخمی خواتین صائمہ ہسپتال داخل
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق اور ایک زخمی ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اسلام آباد میں بہارہ کہوکے محلہ راجگان میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک گھرمیں گھس کر فائرنگ کردی،گولیاں لگنے سے دو خواتین موقع پرجاں بحق ایک زخمی ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم اس وقت تک ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی خواتین کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق مرنے والے خواتین کی شناخت اسما بی بی زوجہ عزیز( 30 سال)  اور کوثر)( 35 سال) شامل ہیں جب کہ زخمی خواتین صائمہ بی بی کی عمر 35 سال بتائی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔