لاہور(خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرورچودھری نے سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکاروں کی جانب سے گھر میں گھس کر تشدد کرنے پر مقدمہ درج کرنیکی درخواست پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی، ایڈووکیٹ محمد طارق بشیر اعوان نیم ئوقف اپنایا کہ تھانہ فیکٹری ایریا کے سات پولیس اہلکاروں نے بغیر کسی عدالتی حکم کے گھر میں گھس کر مدعی اور دیگر افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا،ایڈیشنل سیشن جج کو پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست دی،ایڈیشنل سیشن جج محمد الیاس ریحان نے اہلکاروں کے خلاف 18 ستمبر 2025 کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔