واشنگٹن (آئی این پی )امریکی محکمہ دفاع کی سالانہ رپورٹ میں چین کی ناکامی سے متعلق راز فاش کرتے ہوئے انکشاف ہوا ہے کہ چین کا نیا جدید ترین اسٹیلتھ ٹیکنالوجی H-20 اسٹیلتھ بمبار سال 2030 تک تیار نہیں ہوسکے گا۔ یہ بمبار طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیاروں کی نئی جنریشن بنانے کی چین کی بڑی کوششوں کا حصہ ہے۔چائنہ ملٹری پاور رپورٹ کے مطابق چین طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیاروں کی ایک جدید مشین تیار کر رہا ہے، جس کا نام ممکنہ طور پر H-20 رکھا گیا ہے جسے اگلی دہائی میں کسی بھی وقت منظر عام پر لایا جا سکتا ہے