امریکی بی 2 بمبار طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کی: سکیورٹی ذرائع

اسلام آباد (آئی این پی )ایران کی ایٹمی تنصیبات پر امریکی فضائی حملے کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف مہم شروع کردی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ امریکی بی ٹو بمبار طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کی، ایران کیخلاف فضا، زمین یا اپنا سمندر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے تمام عالمی فورمز پرایران پراسرائیلی حملوں کی مذمت کی، اسرائیلی جارحیت پر پاکستان ایران کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بلاک سیاست یا دوسرے ملک کیفوجی تنازع کاحصہ نہیں بنے گا۔