واشنگٹن (آئی این پی )امریکا نے ایک نیا جدید اسٹیلتھ جنگی طیارہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ امریکی محکمہ دفاع رواں ہفتے اس کمپنی کا اعلان کرے گا جو امریکی بحریہ کے اگلے جدید جنگی طیارے ایف اے-ایکس ایکس (F/A-XX) کو ڈیزائن اور تیار کرے گی۔برطانوی خبر رساں ا دارے کے مطابق اس منصوبے کے لیے دو بڑی کمپنیاں بوئنگ اور نارتھروپ گرومین ایک دوسرے کے خلاف میدان میں ہیں۔ یہ طیارہ موجودہ ایف اے-18 سپر ہارنیٹ کی جگہ لے گا جو 1990 کی دہائی سے امریکی بحریہ میں استعمال ہورہا ہے۔ امریکی ذرائع کا کہناہے کہ وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے گزشتہ جمعے کو اس منصوبے کو آگے بڑھانے کی منظوری دی، اور ممکن ہے کہ امریکی بحریہ اسی ہفتے فیصلہ سنا دے