چین کی پاکستان کو ففتھ جنریشن جے35 اسٹیلتھ طیارے اورایچ کیو19 ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش

اسلام آباد (آئی  این پی)چین نے پاکستان کو ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیارے اور جدید ترین HQ-19 ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان کے آفیشل اکانٹ سے وزیراعظم شہباز شریف کے دور حکومت میں حاصل کی جانے والی سفارتی کامیابیاں جاری کی گئیں۔حکومت کے مطابق شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان نے کئی عظیم سفارتی کامیابیاں حاصل کیں جن میں چین کی جانب سے 40 ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیارے، KJ-500 اواکس اور HQ-19 ڈیفنس سسٹم کی پیشکش شامل ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ چین سے  3.7 ارب ڈالر قرض کی مخر ادائیگی بھی شامل ہے جبکہ ہواوے کے تعاون سے 100000 پاکستانیوں کو AI اور IT میں تربیت دی جائے گی۔حکومت پاکستان کے مطابق آذربائیجان نے 40 پاکستانی JF-17 طیاروں کی خریداری کے لیے 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور 4.6 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط کیے جبکہ پاکستان ایران تجارت کے 3 سے 10 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے۔