چین کے نئے J-35 اسٹیلتھ فائٹر طیارے نے امریکی بحریہ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

بیجنگ(آئی این پی ) امریکا  کے بعد    چین نے بھی پہلا اسٹیلتھ فائٹر جیٹ J-35 اپنی بحریہ میں شامل کر لیا   جو امریکی بحری طاقت کو براہِ راست چیلنج کرتا ہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق چینی پیپلز لبریشن آرمی نیوی (PLAN) نے J-35 فائٹر جیٹس کے دو یونٹ حاصل کر لیے ہیں، جو طیارہ بردار جہازوں کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔