سپیکر پنجاب اسمبلی کی لاہورپریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

لاہور ( سپیشل رپورٹر)  سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے لاہورپریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدرارشد انصاری،سینئر نائب صدرافضال طالب اور سیکرٹری زاہد عابدسمیت نومنتخب ممبران کو مبارکباد دی ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے نومنتخب صدرارشد انصاری و دیگر عہدیداران کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ امید ہے کہ لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیدار ان صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے اوران پر صحافی برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پرپورا اتریں گے اور صحافی برادری کے مسائل کے حل اور فلاح وبہبودکیلئے اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔