وزیر اعلیٰ کی لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

لاہور (سپیشل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور پریس کلب کاصدر منتخب ہونے پر ارشد انصاری اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباددی ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کے لئے نیک تمناوں کا اظہارکیا اور کہا کہ امید ہے صدر ا ور دیگر عہدیدار لاہورکی صحافی برادری کی فلاح وبہبود کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔