لاہور(خصوصی رپورٹ)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت نے پی آئی اے ریفرنڈم میں شاندار جیت پر پیپلز یونٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ۔ وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہم ساجد محمود کو صدر اور کاشف رانا کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،ملک بھر کے 17ائیر پورٹس کے ملازمین نے پیپلز یونٹی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ،سیکرٹری اطلاعات شہزادنے بھی مبارکباد دی۔