صدر ارشد انصاری کو 1108 ووٹ ملے،افضال طالب نے سینئر نائب صدر اور صائمہ نواز نے نائب صدر کی سیٹ پر میدان مار لیا
عمران شیخ 764ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے،مخدوم اطہر687 ووٹ حاصل کر سکے،سالک نواز خزانچی کی سیٹ جیت گئے
مدثر شیخ،خواجہ سرمد فرخ،رانا شہزاد،بدر سعید،شاہدہ بٹ،محبوب چودھری،شاکر اعوان،اسد گڈو،الفت مغل ممبر گورننگ باڈی منتخب ہوگئے
لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پریس کلب کے الیکشن میں جرنلسٹ پروگریسیو الائنس نے میدان مار لیا ارشد انصاری1108ووٹ لے کر ایک بار پھر صدر منتخب ہو گئے،پائنیر پروگریسیو گرینڈ الائنس کیبابر ڈوگر818ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔افضال طالب 1123 ووٹ لے کر سئنیر نائب صدر منتخب ہوگئے،ان کے مقابلے میں حافظ فیض نے 780 ووٹ حاصل کئے ،نائب صدر کی سیٹ پر صائمہ نواز نے 980ووٹ لے کر امجد عثمانی کو شکست دیدی،امجد عثمانی نے873ووٹ حاصل کئے علی جعفری کے حصے میں 61ووٹ آئے،زاہد عابد 904ووٹ لیکر سیکرٹری منتخب گئے ،زاہد شیروانی616اور جعفر بن یار 375ووٹ حاصل کر سکے۔عمران شیخ جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے ،انہوں ںے 764 ان کے مدمقابل مخدوم اطہر نے 687,فرخ عطابٹ نے360اور ظہیر شیخ نے 100ووٹ حاصل کئے ۔خزانچی کی سیٹ پر سالک نواز نے میدان مار لیا انہوں نے1163اور ان کے مدمقابل جواد رضوی نے 692 ووٹ حاصل کئے، جبکہ گورننگ باڈی کی 9نشستوں پرمدثر شیخ825، خواجہ سرمد فرخ 675، رانا شہزاد 673، سعید بدر سعید .671، شاہدہ بٹ 619محبوب چوہدری 605، شاکر محمود اعوان 579اسد محمود گْڈو 576اور الفت مغل 574 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔