سرکاری ڈسکوز صارفین کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان،نیپرا آج سماعت کرے گا

ا سلام آباد (آئی این پی )سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلئے بجلی 63 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی سی پی اے) نے نیپرا سے قیمت میں کمی کی درخواست کردی  ۔ذرائع کے مطابق سی سی پی اے کی جانب سے قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ماہ نومبر کیلئے مانگی گئی۔نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق  آج سماعت کرے گا۔