اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے ،کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کر دی،درخواست منظوری کی صورت میں صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ کا ریلیف ملے گا،قیمتوں میں کمی نومبر کی ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگی گئی ہے، درخواست پر 15 جنوری کو سماعت ہوگی۔