کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 5روپے 2پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

    کراچی (آئی این پی )کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 5روپے 2پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی، کے الیکٹرک نے مارچ کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 22مئی کو سماعت کرے گا۔اتھارٹی سماعت کے بعد کے الیکٹرک کی درخواست پر حتمی فیصلہ کرے گی۔