وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑکی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے نومنتخب صدر کاظم خان، سیکرٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، سینئر نائب صدر ایاز خان اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل تنویر شوکت کو مبارکباد دی اورکہا کہ نومنتخب قیادت کی کامیابی صحافتی برادری کے اعتماد کا مظہر ہے، حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے، تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایک ذمہ دار، آزاد اور پیشہ ورانہ صحافت کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔ عطاء اللہ تارڑنے کہا کہ امید ہے سی پی این ای کی نئی قیادت صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، پیشہ ورانہ معیار کے فروغ اور قومی مفادات کی پاسداری کے لئے مثبت کردار ادا کرے گی۔