صحافیوں کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں:وزیراطلاعات‘لاہور پریس کلب کے عہدیداروں کو مبارکباد
اسلام آ باد(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے مسلم لیگ (ن)کی حکومت آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر کامل یقین رکھتی ہے، صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں۔ جاری بیان کے مطابق لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پریس کلب صحافیوں کی مضبوط آواز ہے، پریس کلب نے ہمیشہ عوام کے مسائل ایوانوں تک پہنچائے