یہ دریا کو کوزے میں بند کرینگے: عرفان صدیقی، میں سب کو کوزے میں بند کردوں گا:کامل علی آغا

ایک جانب بجلی کی کمی ہے جبکہ دوسری جانب گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ‘معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد
اسلام آباد(آن لائن) میں کوزے میں سب کو بند کردونگا سینیٹر کامل علی آغا کا ایوان بالا میں پریذائیڈنگ آفیسر کو دست بدستہ جواب۔منگل کو سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر کامل علی آغا کی جانب سے عوامی اہمیت پر بات کرنے کی اجازت طلب کرنے پر پریذائیڈنگ آفیسر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ سینیٹر کامل علی آغا مختصر بات کرکے دریا کو کوزے میں بند کریں گے جس پر سینیٹر کامل علی آغا نے کہاکہ میں کوزے میں سب کو بند کردونگا انہوں نے کہاکہ ملک میں ایک جانب بجلی کی کمی ہے جبکہ دوسری جانب گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جو کہ انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے انہوں نے کہاکہ محکمے نے جگہ جگہ گیس کی کھدائی کی ہے مگر کام مکمل نہیں ہورہا ہے انہوں نے معاملے کو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کیا جس پر پریذائیڈنگ آفیسر نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔