پیپلز پارٹی نے ہر دور میں اظہار رائے کی آزادی یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کیا : شرجیل میمن

کراچی(آئی این پی )  سندھ کے سینئیر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں اظہار رائے کی آزادی یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کیا ہے۔کراچی پریس کلب کے وفد نے نومنتخب صدر فاضل جمیلی کی سربراہی میں سینئیر وزیر سندھ شرجیل میمن سے ملاقات کی۔ شرجیل انعام میمن نے کراچی کے صحافیوں  کو پلاٹس  کی فراہمی کا معاملہ فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو پلاٹس کی فراہمی  کا کام جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا  چاہتے ہیں تاکہ سحافی بھائیوں کو ریلیف مل سکے۔