قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ کھڈیاں نے بجلی چوری میں ملوث صارف کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ڈی او لیسکو کھڈیاں ایسٹ سب ڈویڑن منیر احمد نیتھانہ کھڈیاں میں مقدمہ درج کروایاکہ دھالہ کلاں کھڈیاں میں دورانِ چیکنگ صارف عامر خورشید ولد خورشید احمد ڈائریکٹ کنڈی لگا کر بجلی چوری کرنے کا مرتکب پایا گیا۔ جس پرپولیس تھانہ کھڈیاں نے ایس ڈی او لیسکو کھڈیاں ایسٹ سب ڈویڑن کی مدعیت میں بجلی چوری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔