نادہندہ صارف لیسکوعملہ سے الجھ پڑا، مقدمہ درج

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)لیسکوبصیرپورسب ڈویڑن کی ٹیم رینجرزاورپولیس کے ساتھ نادہندگان سے ریکوری کیلئے نواحی موضع کھولے جیمل گئی اور24لاکھ60ہزار کے نادہندہ صارف مقبول جوئیہ کا کنکشن منقطع کرنے کیلئے تاراتارلی جہاں سرکاری ٹرانسفارمر بھی غائب پایاگیا جس پر مقبول لیسکوعملہ سے الجھ پڑاتارچھین لی۔ ایس ڈی او آصف سہیل جوئیہ کی رپورٹ پربصیرپورپولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔