قصور(خصوصی رپورٹ) دو مختلف مقامات میں واپڈا کی مین کیبل سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری میں ملوث دو صارفین کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ سب ڈویڑن آفیسر لیسکو چونیاں سٹی ذوالفقار علی شیخ اور ایس ڈی او واپڈا کنگن پور علی رضا نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں اور کنگن پور میں مقدمات درج کروائے کہ دورانِ انسپکشن ظہیر آباد کالونی چونیاں میں صارف خرم شعیب ولد محمد شعیب قریشی اور کوٹھا کلاں کنگن پور میں صارف ندیم ولد تاج دین بھٹی واپڈا کی مین کیبل سے ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔