بہاولپور (خصوصی رپورٹ) ملک منیر اقبال چنڑ کو حلقہ این اے 168 کے ضمنی انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ یہ نشست ملک منیر اقبال چنڑ کے والد، سابق صوبائی وزیر و ایم این اے ملک محمد اقبال چنڑ (مرحوم) کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد و صدر محمد نواز شریف کے دستخطوں سے انہیں پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ۔ ملک منیر اقبال چنڑ بہاولپور میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر بھی رہ چکے ہیں، جبکہ ان کے بھائی ملک ظہیر اقبال چنڑ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر ہیں۔