گارڈ کی فائرنگ سے ڈاکو ،خاتون کے 2قاتل مقابلے میں ہلاک

ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو  ئوں کی فائرنگ، سکیورٹی گارڈ نے ایک ڈاکو مارڈالا 
ڈیرہ غازیخان،رحیم یار خان (خصوصی رپورٹ)ڈکیتی کیدوران گارڈ کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ساتھی فرار ہوگئے۔ خاتون کے اغوا، قتل،لاش کی بے حرمتی میں ملوث 2ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان بورڈ آفس کے قریب ڈکیتی کی مبینہ واردات ناکام، سکیورٹی گارڈ اور ڈاکو  ئوں کے درمیان فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک،شہری اور موٹر سائیکل محفوظ رہا،ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکو کی شناخت ارشد چانڈیہ کے نام سے ہوئی، دیگر ساتھی فرار ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ بورڈ آفس کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری منور دستی کی طرف سے مزاحمت ہو ئی تو تین ڈاکو  ئوں نے شہری پر فائرنگ کر دی جس سے شہری معجزانہ طور پر محفوظ رہا اور موٹر سائیکل چھوڑ کر ساتھ والے کھیت میں چھپ کر اپنی جان بچائی دوسری فائرنگ کی آواز سن کر ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی گارڈ اور ڈاکو  ئوں کے درمیان مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ اور ڈاکو  ئوں کی جوابی فائرنگ کے دوران ایک مبینہ ڈاکو گولیاں لگنے سے موقع پر ہلاک ہوا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو قبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کردی۔دوسری جانب رحیم یار خان میں خاتون کے اغواء ‘قتل اور مغویہ کی لاش سے جنسی بربریت کرنے میں ملوث دوسفاک ملزم پولیس مقابلے میں مارے گئے۔ چند روزقبل 26سالہ کائنات جو کہ گھروں میں کام کرکے روزگارحاصل کررہی تھی اچانک لاپتہ ہوگئی جس کی لاش دو روز بعد سہجہ کے نزدیک کھیتوں سے بر آمدہوئی جسے مبینہ طورپرزیادتی کرنے کے بعدبیدردی سے قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی گئی ۔گزشتہ شب پولیس کونشاندہی کی گئی کہ مغویہ کے اغواء اورقتل میں ملوث ملزم کراچی فرارہونے کیلئے بستی عبدالقادر موضع موسیٰ کانجو میں اللہ ڈتہ اور حسنین موجود ہیں جس پرپولیس کی بھاری نفری نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماراتو ملزموں اوراس کے ساتھیوں نے جان سے ماردینے کیلئے پولیس پارٹی پراندھادھندفائرنگ کی‘ جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں خاتون کواغواء کے بعدقتل اورلاش سے مبینہ زیادتی کرنیوالے دونوں ملزم مارے گئے جبکہ ساتھی اندھیرے کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے۔