سی سی ڈی مقابلے : 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

 ملزم سہیل عرف شانی کو نشاندہی کیلئے لیکرجارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی 
 ڈاکو متعدد ڈکیتی قتل سری سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے  لاشیں مردہ خانے منتقل ، ملزمان کی تلاش شروع
 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکلومت میں سی سی ڈی کے 3 مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 3 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ذرائع سی سی ڈی کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیاسی سی ڈی کاہنہ ملزم سہیل عرف شانی کو نشاندہی کیلئے لیکرجارہی تھی کہ اس دوران ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی کراس فائرنگ سے ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیاملزم سہیل عرف شانی ڈکیتی چوری اور سنگین وارداتوں میں ملوث تھا دوسرا مقابلہ ڈیفنس چرڑ گائوں میں سی سی ڈی کا مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران شیر افضل نامی ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ ہلاک ہو گیا تیسرا مقابلہ سول لائن کرول کے علاقے میں جہاں پرمقابلے میں محمد حسین نامی ڈاکو مارا گیا سی سی ڈی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ڈاکو متعدد ڈکیتی قتل سری سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے فرار ہونیوالے ملزمان کی تلاش شروع کردی