سرگودھا (خصوصی رپورٹ)سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ صدر سرکل کے علاقے میں 73 شمالی کے قریب ڈاکو ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹ رہے تھے کہ سی سی ڈی اہلکار موقع پر پہنچ گئے،فائرنگ کے تبادلے میں شہروز اور مظہر نامی دو ڈاکو ہلاک ہو گئے، مارے گئے دونوں ڈاکو خونی ڈکیتی سمیت پولیس کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، سی سی ڈی حکام کے مطابق دونوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں سے مارے گئے،ملزموں کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔