گجرات ، حافظ آباد میں پولیس مقابلے ، کوٹ رادھا کشن میں خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ڈاکو ساتھی سمیت مارا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر ) لاہور ، گجرات ، حافظ آباد اور فیصل آباد میں پولیس مقابلوں میں 9ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ کوٹ رادھا کشن کے نواحی علاقے میں سی سی ڈی ٹیم اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکو مارے گئے جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں اے ایس آئی خالد سلیم اور کانسٹیبل عمران شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو وہی ملزمان تھے جنہوں نے چند روز قبل ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو اس کے شوہر کے سامنے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مطلوب ملزمان علاقے میں موجود ہیں جس پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی، اس دوران ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ سی سی ڈی گجرات کے ساتھ پولیس مقابلہ کے دوران بدنام زمانہ ڈکیت شاہد پرویز ہلاک ہو گیا پولیس مقابلہ یونیورسٹی روڈ پر ہوا،ہلاک ملزم شاہد پرویز 60 سے زیادہ مقدمات کا ریکارڈ رکھتا تھا ،ملزم شاہد پرویز چار مقدمات میں اشتہاری بھی تھا۔حافظ آباد میں بدنام زمانہ اجرتی قاتل اور خطرناک ڈکیت جاوید ماچھی مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے دوساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔سی سی ڈی پولیس کے ملازمین اشتہاری ملزمان کی تلاش کے سلسلہ میں جارہے تھے کہ نواحی گائوں مصطفے آباد کے قریب انہوں نے ایک مشکوک موٹر سائیکل جس پر تین افراد سوار تھے انہیں روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔اس دوران ایک موٹر سائیکل سوار اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال لیجایا گیا تووہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہوگئے۔ تھانہ سٹی جڑانوالہ کی حدود لنک روڈ سید والا روڈ سے لاہور روڈ پر مبینہ کرائم کنٹرول ڈیپاٹمنٹ پولیس سی سی ڈی سے پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو عدنان اوڈھ ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی سی ڈی پولیس کا مبینہ پولیس مقا بلہ دو ڈاکو اپنے ہی سا تھیو ں کی فا ئرنگ سے ہلا ک ہو گئے۔ معلو م ہوا ہے کہ سی سی ڈی اہلکار سرکاری گاڑی میں چک نمبر 343 ج ب بھٹہ نوا ب کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں چار مشکوک افراد مو ٹر سا ئیکلو ں پر کھڑے تھے جنہو ں نے پو لیس پر فا ئرنگ شروع کردی۔سرچ آپریشن کیا گیا تو دو ملزما ن اپنے ہی سا تھیو ں کی فائرنگ سے زخمی پائے گئے جنہیں ہسپتا ل منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ جڑانوالہ تھانہ سٹی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق تین ڈاکو سید والہ روڈ پر ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عدنان اوڈھ کے نام سے ہوئی جو ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔پل نہر کھمبرانوالا سی سی ڈی پولیس اشتہاریوں کی تلاش میں تھی کہ اچانک اندھیرے سے تیں کس نامعلوم ڈاکو نے پولیس کو دیکھ کر پولیس پر فائرنگ کر دی پولیس نے خفاظت خودارادی کے تحت خود کو محفوظ رکھا۔ فائرنگ رٓکنے پر سرچ آپریشن میں دیکھا تو ایک ڈاکو زخمی حالت میں پایا گیا فائرنگ کے دوران اویس نامی ملزم اپنے ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔