غازی آباد:بزرگ خاتون سے بالیاں چھیننے والا ڈاکو مقابلے میں ساتھی سمیت ہلاک

 ملزمان کی شناخت جون شاہ اور فراست علی کے  نام سے ہوئی، پولیس پارٹی کو اپنی طرف آتے دیکھ کر فائرنگ کردی ،جوابی کارروائی میں مارے گئے
 اے ایس آئی نعیم  خالد  زخمی ، سرکاری گاڑی کو بھی نقصان  پہنچا ، ملازمان  بلٹ و پروف جیکٹ پہنے کی و جہ سے محفوظ رہے فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد علاقہ میں سرچ آپریشن 

 لاہور(کرائم رپورٹر)سی سی ڈی کینٹ اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے کے دوران غازی آباد میں بزرگ خاتون کی  بالیاں چھیننے والا ڈاکو  ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا  ،ترجمان کے مطابق سی سی کینٹ کی ٹیم خطرناک مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے لیے علاقہ  تھانہ مناواں  جا رہی  تھی کہ2  موٹر سائیکلوں پر سوار  چار کس  نے پولیس پارٹی کو اپنی طرف آتے  دیکھ کر پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی جس سے ASI  نعیم  خالد  CCD  کینٹ زخمی ہو گیا اور سرکاری گاڑی کو بھی نقصان  پہنچا مگر ملازمان  بلٹ و پروف جیکٹ پہنے کی و جہ سے محفوظ رہے فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعد علاقہ میں سرچ آپریشن کیا گیا   دور جا کر دیکھا تو2حملہ آور زخمی حالت میں پائے گئے  جس کو بذریعہ سرکاری گاڑی  ہسپتال  روانہ کیا گیاجو کہ راستہ میں دم توڑ گئے مقابلہ میں ہلاک ملزمان کی شناخت جون شاہ اور فراست علی کے  نام سے ہوئی پڑتال ریکارڈ پر ملزم فراست علی درجنوں سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ڈکیٹی کی وارداتوں میں اشتہاری تھا جبکہ ہلاک ملزم فراست علی چند روز قبل غازی آباد کے علاقہ میں ضعیف خاتون کی بالیاں چھین کر فرار ہو گیا تھا