شاد باغ میں عبدالشکور اور بابر، ہربنس پورہ سعید ، ٹائون شپ میں نذیر مارا گیا، ساتھی فرار ہو گئے
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی )کے 3مبینہ مقابلوں کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 4ڈاکو ہلاک جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاد باغ میں سی سی ڈی سے مقابلے کے دوران پولیس کو مطلوب ملزم عبدالشکور اور بابر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر مارے گئے، اسی طرح ہربنس پورہ میں سعید نامی ملزم بھی اپنے ساتھی کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں مارا گیاجبکہ ٹائون شپ میں بھی پولیس کو مطلوب ملزم نذیر مبینہ مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔