شاد باغ پولیس نے دو رکنی موبائل چور گینگ پکڑ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس نے دو رکنی موبائل چور گینگ گرفتار کر لیا۔پولیس نے واردات کیلئے آئے گینگ کے ارکان راحیل اور ابنیر کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر کے 5 موبائل 20ہزار روپیاور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو رکنی گروہ شہر کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتا تھا۔