لاہور (کرائم رپورٹر)بادامی باغ پولیس نے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق بادامی باغ پولیس نے موثرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ بہادر اور رمضان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2 موٹر سائیکل 4 موبائل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے چند روز قبل بادامی باغ کے ایریا میں موٹر سائیکل چوری کی واردات کی تھی۔