بادامی باغ چوکی نے تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ پکڑ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ چوکی جوزف کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق بادامی باغ چوکی جوزف کالونی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ شہباز عرف لونا اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیاملزمان کے قبضہ سے 4 موٹر سائیکل 3 موبائل نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیاچوکی جوزف کالونی پولیس نے ویران جھاڑیوں میں چھپے ملزمان کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کیاریکارڈ یافتہ ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھیملزمان گلی محلوں اور رش والے مقامات پر واردات کرتے تھے ملزمان بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہو جاتے تھیگرفتار ملزمان میں شہباز عرف لونا، یوسف اور احمد شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نے چوکی انچارج جوزف کالونی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ انسداد جرائم کے حوالہ سے کڑی نگرانی کی جا رہی ہے