بادامی باغ پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ پکڑ لیا

قبرستان سے گرفتار ملزمان سے موٹر سائیکلیں، موبائل برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر) بادامی باغ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو قبرستان میں چھپے ہوئے موقع پر رنگے ہاتھوں مال مسروقہ سمیت پکڑا گیا۔ گرفتار ملزمان اویس، زین اور شکیل شامل ہیں۔ ملزمان ماسٹر چابیوں سے موٹر سائیکل چوری کرتے اور رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو جاتے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے تین موٹر سائیکل، تین موبائل فون، نقدی اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایس پی سٹی نے ایس ایچ او محمد رمضان اور سب انسپکٹر عدنان گجر کو شاباش دی۔