ستوکتلہ پولیس نے 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ پکڑ لیا

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی ستوکتلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی موٹر سائیکل چور و نقب زن گینگ گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں حیدر نواز اور صدام منظور شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل، ہزاروں روپے نقدی، ناجائز پسٹل اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے کہا کہ متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔