ونوں مقدمات میں مجموعی طور پر 15 چینی اور 19 پاکستانی شہری شامل تھے:ایف آئی اے
اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد میں کال سینٹر کے ذریعے غیر اخلاقی مواد فروخت کرنے کے کیس میں گرفتار مزید 20 چینی شہریوں کو پاکستان بدر کر دیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق مزید 20 چینی شہری ڈی پورٹ کر دئیے گئے ہیں، ڈی پورٹ ہونیوالوں کے نام بھی بلیک لسٹ میں شامل کر دئیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل 14 ویتنامی شہریوں کو واپس بھیجا گیا تھا، ان تمام غیر ملکیوں کی جانب سے ویزہ پالیسی کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔یاد رہے کہ جمعرات کو جعلی کال سینٹر اور منافع اسکیم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پکڑے گئے 15 چینی شہریوں سمیت عدالت نے 34 ملزمان کو سزا سنائی تھی۔ذرائع این سی سی آئی اے نے بتایا تھا کہ دونوں مقدمات میں مجموعی طور پر 15 چینی اور 19 پاکستانی شہری شامل تھے۔ عدالت نے تمام ملزمان کو 18 ماہ قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ملزمان کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں 2025 میں کراچی کے ڈیفنس فیز ون اور فیز سکس میں چھاپے مارے گئے تھے۔