کمبوڈیا میں پاکستانی شہری کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دینے پر فریقین کو نوٹس

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے کمبوڈیا میں مقیم پاکستانی شہری کا نام پاکستان سے واپس جانے پر بلیک لسٹ میں ڈال دینے پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیاہے اوران سے رپورٹ طلب کی ہے۔ہائیکورٹ نے شہری عزیر بٹ کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو 10 روز میں شہری کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔اسلام ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کی