حساس اشیا کی درآمد سے قبل اضافی جانچ اور ضروری ضمانتیں فراہم کرنا ہوں گی:وزارت تجارت
بیجنگ(آئی این پی )چین نے 20 جاپانی تنظیموں اور کمپنیوں کو برآمدی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق چینی وزارتِ تجارت نے ایسے سامان کی برآمدات پر پابندی عائد کر دی ہے جو فوجی اور شہری دونوں مقاصد کیلئے استعمال ہو سکتا ہے۔چینی وزارتِ تجارت کے مطابق مزید 20 جاپانی اداروں کو واچ لسٹ میں بھی شامل کیا گیا ہے جنہیں حساس اشیا کی درآمد سے قبل اضافی جانچ اور ضروری ضمانتیں فراہم کرنا ہوں گی