کال سینٹرز سے گرفتار671 غیر ملکیوں کو فارن بلیک لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ

 یہ تمام غیر ملکی شہری مستقبل میں دوبارہ کبھی پاکستان نہیں آ سکیں گے:وفاقی تحقیقاتی ادارہ 
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی دارلحکومت ا سلا م آباد میں کال سینٹرز سے گرفتار 671 غیر ملکیوں کو فارن بلیک لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، جس کے بعد وہ مستقبل میں دوبارہ کبھی پاکستان نہیں آ سکیں گے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے 671 غیر ملکی شہریوں کو فارن بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ بلیک لسٹ میں شامل کیے جانے کے بعد یہ تمام غیر ملکی شہری مستقبل میں دوبارہ کبھی پاکستان نہیں آ سکیں گے