ہائیکورٹ: شہری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پر درخواست نمٹا دی

لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے کی جانب سے شہری کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،عدالت نے شہری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے پر درخواست نمٹا دی۔جسٹس شاہد کریم نے حسن علی کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت سرکاری وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا حسن علی کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، درخواست گزار اب اپنے کاغذات بھی نئے سرے سے بنوا سکتا ہے۔